جھل مگسی، اراضی تنازعہ پر ایک ہی قبیلے کے 2گروپوں میں تصادم ،3افراد جاںبحق ،4زخمی ہوگئے

جمعہ 22 دسمبر 2017 22:42

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے زرینہ برڑہ میں اراضی تنازعہ پر ایک ہی قبیلے کے 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اسد اللہ کاکڑ کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے زرینہ برڑہ میں برڑہ قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان اراضی تنازعہ پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار گنداواہ بھاری نفری سمیت جائے وقوعہ پر بھیج دیاگیاہے جو صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں