ٹنڈوالہ یار ،میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیور ٹول پلازہ سے پریشان

ٹول پلازہ کے ملازمین ڈرائیوروں سے انتہائی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور اضا فی ٹول وصول کررہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے، گاڑ ی مالکان و ڈرائیوروں کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 27 ستمبر 2018 21:38

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیور ٹول پلازہ سے بے حد پریشان ٹول پلازہ کے ملازمین ڈرائیوروں سے انتہائی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور اضا فی ٹول وصول کررہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ان خیالات کا اظہار میرپور خاص سے حیدرآباد آنے جانے والی مختلف چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیوروں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ، حیدرآباد کی مین شاہرہ پر قائم ٹول پلازہ کے مالکان مسافر و دیگر گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیوروں سے بلا جواز زیادہ ٹول وصول کررہے ہیں اور اس پر مزمت کرنے پر ٹول پلازہ پر کام کرنے والے ملازمین بدتمیزی سے پیش آتے ہیں انہوں نے بتایا کہ 70کلو میٹر کے فاصلے پر 2,2ٹول پلازہ ہونا ٹرانسپورٹروں و پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں سے بڑی ناانصافی کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں 24گھنٹے میں ایک مرتبہ ٹول لیا جاتا ہے مگر رتن آباد اور راہوکی پر قائم ٹول پلازہ کے ملازمین ہر چکر پر زبردستی ٹول وصول کرتے ہیں چاہے وہ ایک گھنٹے یا 2گھنٹے بعد ہی واپس آئے مگر اس سے بھی دوبارہ ٹول وصول کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں مذکورہ ٹول پلازہ کے ٹھیکیدار وں نے ٹول پلازہ کی مد میں نئے من مانے ٹیکس نافظ کئے ہیں جس میں کار جیپ 60روپے ٹریکٹر 55روپے ، بڑی بس 235روپے ، ویگن منی بس ، منی ٹرک 175روپے ، ٹرالر 305روپے وصول کررہے ہیں جوکہ پاکستان کے دیگر ٹول پلازہوں سے زیادہ ہے انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازہ کے قریب لگائے گیا کانٹا کے مالکان بھی مذکورہ روڈ پر چلنے والی لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیوروں و مالکان سے بدماشی کئے ہوئے ہیں پورے پاکستان میں لوڈر ٹرک کا وزن 21ٹن طے ہے مگر راہوکی پر قائم کانٹے کے مالکان نے 17ٹن کیا ہوا ہے اور وہ 1500کے بجائے 2000روپے زبردستی وصول کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کانٹے پر بجری سے بڑے ٹرک جس میں ان کے تہہ شدہ وزن سے زیادہ وزن ہوتا ہے اس کے 1500روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ پرچون کا سامان اٹھانے والے ٹرکوں کے مالکان و ڈرائیور سے 2000روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ ان کا وزن 21ٹن سے بھی کم ہوتا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ راہوکی اور رتن آباد پر قائم ٹول پلازہ کی جانب سے زائد ٹول ٹیکس وصول کرنے اور راہوکی پر قائم کانٹے کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کی جانب سے زیادہ ٹول ٹیکس اور کانٹے کی مد میں زیادہ رقم کو کم کرایا جائے۔

#

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں