میر پور خاص اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر شروع کر دیا گیا

پیر 4 مارچ 2019 21:49

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) میر پور خاص اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں ڈی ،سی ،آفس کے سامنے ناجائز تعمیر دکانیں ،تھلے ،چھجے،شٹروں کو مسمار کردیا گیا جبکہ ان دکانوں کے ساتھ مین روڈ پر موجود چند نا جائز دکانوں کے صرف تھلے اور شٹراکھاڑ کر انہیں بنا مسمار کئے چھوڑ دیا گیا ان دکانوں کو کیوں چھوڑا گیا اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں مسمارکی گئی دکانوں کے مالکان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پچھلے دنوں انکروجمنٹ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر میر پور خاص غلام حسین کانیو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلاتفریق ہے اور پورے شہر سے قبضہ مافیاکے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا ۔

انکروچمنٹ میں موجود تمام دکانوں مسمار کرنے کے بجائے چند دکانیں توڑنا اور چند نا جائز دکانوں کو بنا مسمار کئے چھوڑنا اسسٹنٹ کمشنر کی بلا تفریق کاروائی کا منہ بولاتا ثبوت ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں