کوٹ غلام محمد،ظالم باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازع پر اپنے ہی بیٹے کوذبح کر دیا ،نعش ویرانے میں دفنا دی

منگل 6 نومبر 2012 18:30

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6نومبر ۔2012ء) کوٹ غلام محمد میں ظالم باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازع پر اپنے ہی بیٹے کوذبح کر دیا اور نعش ویرانے میں دفنا دی، تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے قریب گوٹھ محمد شریف288 میں زمینی تنازع پر ظالم باپ محمد شریف جٹ نے اپنے بیٹوں لیاقت علی جٹ، حبیب الرحمن جٹ، شفیق احمد جٹ، محمود احمد جٹ، شوکت علی جٹ سے ملکر اپنے ہی لخت جگر38 سالہ غلام محمد جٹ کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور بعدازاں اسے چھری سے ذبح کرکے کھوتا گاڑی میں ڈال کر گوٹھ سے باہر جنگل میں دفنا دیا، واقعہ کی اطلاع پر جہلوری پولیس گوٹھ پہنچ گئی جبکہ کوٹ غلام محمد پولیس کچھ دیر بعد وہاں پر پہنچی اور حد بندی کی تکرار کے بعد جہلوری پولیس واپس چلی گئی کوٹ غلام محمد پولیس نے غلام محمد جٹ کے بے دردی سے قتل پر اس کے والد محمد شریف جٹ قاتل بھائیوں حبیب الرحمن جٹ، لیاقت علی جٹ ، شفیق احمد جٹ، محمود احمد جٹ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مقتول غلام مصطفےٰ جٹ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال کوٹ غلا م محمد لایا گیا ہے جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر داخل نہیں ہوئی ہے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جو کہ اسے اپنی گوٹھ لے کر چلے گئے ہیں نعش کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے بے دردی اور سفاکی سے قتل کے بعد گوٹھ اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں