پنشنرز کو سال 2014ء کے بجٹ میں اضافہ کی گئی پنشن نہ ملنے پر تشویش

پیر 8 ستمبر 2014 13:01

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) اولڈ ایج بینیفٹ سے تعلق رکھنے والے متعدد پنشروں نے سال 2014ء کے بجٹ میں اضافہ کی گئی پنشن نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ اولڈ ایج بینیفٹ سے تعلق رکھنے والے پنشروں کی پنشن میں سال 2014ء میں اضافہ کیا گیا تھا اور پنشن 3600 سے بڑھا کر 6000 کی گئی ہے لیکن تاحال اضافہ کی گئی پنشن نہیں مل رہی ہے جوکہ ہم غریب اور بوڑھے پنشروں سے سخت ناانصافی اور ظلم کے برابر ہے۔

انہوں نے صدر پاکستان‘ وزیراعظم پاکستان‘ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا کہ سال 2014ء کے بجٹ کے مطابق اضافہ کی ہوئی پنشن دی جائے تاکہ غریب اور بوڑھے پنشرز سکھ کا سانس لے سکیں اور مالی پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں