محکمہ کچی آبادی کی جانب سی200کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے،غلام مرتضیٰ بلوچ

منگل 28 فروری 2017 19:28

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وچیئرمین سندھ کچی آبادی اتھارٹی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ کچی آبادی کی جانب سے پہلے مرحلے میں پورے سندھ کی 200کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں سی سی روڈ،ڈرینج اور پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںاور کوشش ہے کہ دیہاتوں میں بھی پبلک پارک اور اسکولوں میں بھی بہتری لائی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس سندھ میں 1409کچی آبادیاں رجسٹر ہیں مزید سروے جاری ہے یہ بات انہوں نے پٹھان محلہ بھانسنگھ آباد اور محمودآباد میں26لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سی سی ٹاپنگ روڈاور ڈرین کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے کیا ،اس سے قبل انہوں نے ڈائریکٹر کچی آبادی آفس میرپورخاص کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے متعلقہ انجینئر کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموںمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداست نہیں کی جائے گی کام کو معیاری بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص شہرکے شہری بھی سندھ کے رہائشی ہیں اس لئے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی زمیداری ہے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کچی آبادی اللہ بچایو گبول ،ایکسین کاشف خان ،انجینئرتوقیررضا شاہ،منظور بلوچ ،مرتضیٰ یار محمد ،اشفاق بلوچ اور کچی آبادی اتھارٹی ایڈوائزرحنیف سومروبھی انکے ہمرہ تھے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں