شعبہ طب انسانیت کی خدمت کا شعبہ ہے ، ڈاکٹرز کو خدمت کے جذبے سے سرشار ہونا چاہیے ،ْسردار مسعود خان
اس وقت آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج طلبہ کو طب کے شعبے میں تعلیم کے زیور سے اراستہ کر رہے ہیں، اس سے نہ صرف آزادکشمیر میں ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوگی بلکہ یہ ڈاکٹرز بیرون ملک سپیشلائزیشن کرنے کے بعد ریاست کے زرمبادلہ میں بہترین اضافہ کریں گے ،ْخطاب
منگل 15 مئی 2018 16:53
(جاری ہے)
آپ جس قدر اپنے اپنے شعبے میں پیشہ وارانہ صلاحیت کو مضبوط کریں گے اتنا ہی معاشرہ آپ کے علم اور آپ کے ہنر سے مستفید ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم آزادکشمیر میں صحت کے شعبہ میں انقلابی بنیادوں پر مثبت تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ اور آزادکشمیر کے ہر ڈویژن کی سطح پر ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم طبی سہولیات کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ طب کے شعبے میں سپیشلائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کی مدد سے آزادکشمیر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کو متعارف کروائے گی۔ انہوں نے اس امر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اس کالج کے فار غ التحصیل طلبہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور بالخصوص شعبہ طب میں کمال مہارت سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر میں بہت جلد ایک میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صدر نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج طلبہ کو طب کے شعبے میں تعلیم کے زیور سے اراستہ کر رہے ہیں اس سے نہ صرف آزادکشمیر میں ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوگی بلکہ یہ ڈاکٹرز بیرون ملک سپیشلائزیشن کرنے کے بعد ریاست کے زرمبادلہ میں بہترین اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے متعین کردہ شعبہ صحت کے اہداف سے ہم مستفید ہونگے اور ریاست میں شعبہ صحت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے اور یہاں کے بسنے والے لوگوں کو معیاری اور سستے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے۔ اس کانوکیشن سے آزادکشمیر جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے بھی خطاب کیا ۔ قبل ازیں بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عمرا ن اعظم بٹ نے کالج کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ صدر نے امتیازی پوزیشنز لینے والے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل ، سڑٹیفکیٹ اور اسناد کی تقسیم کی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی ، ذرائع ابلاغ ، ضلعی انتظامیہ ، اساتذہ کرام ، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور کثیر تعداد میں طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
میرپور ،علامہ اقبال روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اس پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے،حاجی محمد رفیق رحمانی
میرپور شہر کچار دان بننے لگا ،صفائی کے حوالے سے موثر پالیسی کی ضرورت ہے ،راجہ عمران منیر
آلودگی کو ختم کرنے کے لیے پودے لگانا ضروری ہے،راجہ سکندر علی
میرپور، پہلوان ناصر علی کی کاوش سے بھلوٹ بائی پاس نیو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا
غیر ضروری آئینی ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محمد فرقان علی خان ایڈووکیٹ
سانحہ کے ایف سی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،محمد طاہر کھوکھر
میرا فرض ہے عوام کی تکلیف دور کروں، بڑیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین ..
کرپشن معاشرے کا ناسور ،ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مشتاق احمد جنجوعہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کیلئے امید کی کرن تھے ،چوہدری عبدالمجید
عام آدمی کے لیے ہرممکن ریلیف وزیر اعظم آزاد کشمیرکا بنیادی منشور ہے ،موسٹ سینئر وزیر
بے روزگاری کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں صنعتوں کو فروغ دیا جانا ضروری ہے، بیرسٹر سلطان
میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روزسے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف
میر پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا