وزیر صنعت و تجارت آزاد کشمیرکا دورہ میرپور، محکمہ صنعت و تجارت بشمول پیٹرولیم کوالٹی کنٹرول اوزان و پیمائش لیبارٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:34

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) وزیر صنعت و تجارت نورین عارف کا دورہ میرپور، محکمہ صنعت و تجارت بشمول پیٹرولیم کوالٹی کنٹرول اوزان و پیمائش لیبارٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ناظم صنعت ظفر کنٹھ نے وزیر حکومت کو محکمہ کی پراگرس پر مکمل بریفنگ دی، جس میں آزادکشمیر میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بابت فیصلہ جات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی گئی جس میں آزادکشمیر میں صنعت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عوام الناس کی بہتری، ناپ تول میں کمی اور اسکے سدباب کیلئے پیٹرولیم کوالٹی کنٹرول اوزان و پیمائش کے افسران نے وزیر حکومت کو آگاہ کیا-لیبارٹری کے قیام سے لیکر اب تک کی پراگرس پر وزیر حکومت نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے میعاری اشیاء کی ترسیل کو بہتر اور پٹرولیم معیار کو جانچنے کے لے پیش کردہ رپورٹ جو کہ تین اضلاع بلترتیب میرپور، بھمبر اور حویلی میں موجودہ تجارتی مراکز اور اس غرض سے استعمال ہونے والے پہمانہ جات اور آلہ جات کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور ذخیرہ پر مشتمل تھی پر اظہار مسرت کرتے ہوے بدایت جاری کیں کہ آزادکشمیر کو میعاری اشیاء کی ترسیل اور معیاری طرز زندگی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور معاشرہ میں رائج ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی میں ملوث افراد کو سامنے لا کر اس برائی کا سدباب کیا جائے تاکہ معاشرہ بہتر خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

کوالٹی کنٹرول ویٹس اینڈ میرز کے آفیسران راجہ کاشف لطیف ،ارسلان پرویز نے وزیرصنعت وتجارت کو بتایا کہ یہ آزادکشمیر کی واحد لیب ہے جس سے پیٹرولیم پراڈکٹس کے علاوہ فوڈ او رملک انالئسز کی بھی مکمل جانچ کاری ممکن ہو سکے گی۔ وزیرصنعت وتجارت نے بیس لائن سروے کو دیگر محکمہ جات سے تبادل کرنے کے احکامات جاری کیے اور ناظم صنعت وتجارت کو ہدایت کی کہ لیب کے لیے خریدے جانے والے انسٹرومنٹس و ایکوپمنٹس کی فوری خریداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو معیاری اور مقداری لحاظ سے مکمل اشیاء خورد ونوش و پٹرولیم پراڈکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں