پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن ملک پاکستان کی محافظ جماعت ہے،راجہ فاتح محمود کیانی

پیر 19 فروری 2024 15:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر راجہ فاتح محمود کیانی کی رٹھوعہ محمد علی آمد پر ٹھاکر ہاؤس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما راجہ محمد منیب ٹھاکر نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر خان عبدالوحید خان اور سردار عثمان اورنگزیب ودیگر بھی موجود تھے۔راجہ محمد منیب ٹھاکر نے راجہ فاتح محمود کیانی کو چیف آرگنائزر وسینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے دونوں حلقوں میں بھرپور کامیاب الیکشن کمپین کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاتح محمود کیانی نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف،صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف اور چیف آرگنائزر وسینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیاب الیکشن کمپین سے آج مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے مسلم لیگ ن بہترین کارکردگی اور عوامی ووٹ کی طاقت سے الیکشن جیتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن ملک پاکستان کی محافظ جماعت ہے۔ سابق وزیراعظم وقائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کو خوشحال و ترقی یافتہ بنایا لیکن چند نادیدہ اور ترقی دشمن قوتیں ہمیشہ محسن پاکستان محمد نواز شریف کیخلاف سازشوں میں مصروف رہیں محسن پاکستان محمد نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

عوام مسلم لیگ ن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو تیل گیس بجلی کے سنگین بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کے تحت ختم کیا اب ان شاء اللہ مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بن کر پنجاب کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گی اور ایک بار پھر عوام خوشحال ہو گی بعد ازاں راجہ فاتح محمود کیانی نے راجہ محمد منیب ٹھاکر کی والدہ محترمہ کی عیادت کی ان کی جلد صحت یابی اور عمر دراز کے لئے خصوصی دعا کی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں