کراچی سمیت ملک بھر میں الیکشن نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتوں جی ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں ، پاکستان تحریک انصاف ۔جی یو آئی، جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر میرپورخاص ایم اے جناح روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 27 فروری 2024 16:38

میرپور خاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 فروری 2024ء ) کراچی سمیت ملک بھر  میں الیکشن نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتوں  جی ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں ، پاکستان تحریک انصاف ۔جی یو آئی۔جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر میرپورخاص ایم اے جناح روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کا کیا گیا مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں اور مختلف  سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے الیکشن میں بدترین دھاندلی اور بدانتظامی کے خلاف  شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین سے جماعت اسلامی کے حاجی نور الہی مغل ،پی ٹی آئی کے آفتاب قریشی ، جے یوآئی کے مولانا حفیظ الرحمن فیض ،مسلم فنکشنل کے میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور احمد ،فاروق لغاری ، ایس یو پی کے محمد خان مری ، عوامی تحریک کے کڑر لغاری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنیوالے سندھ دشمن ،پاکستان دشمن ہیں عوام کے مسترد کرپٹ  قیادت کو عوام پر مسلط کرنا عوام کو نفرت کے گڑھے میں دھکیل دے گا۔

(جاری ہے)

عوام کے مینڈیٹ کو مسترد کرنے  کی پالیسی نے مشرقی پاکستان کے سانحے کو جنم دیا تھا ۔اسپلشمنٹ پسند و ناپسند کے بجائے حقیقی معنوں میں عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں اقتدار سونپے ۔8 فروری کو عوام نے ملک کو معاشی بحران  اور عالمی غلامی کے  دلدل میں دھکیلنے والوں کو مکمل طور پر مسترد کیا تھا ۔سندھ میں مسلط حکمرانوں نے عوام کو روٹی کپڑا مکان اور جان تک سے محروم کیا ہے ۔الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور فارم 47 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے عوامی احتجاج اپنے حق کے حصول کی تکمیل تک جاری رہے گا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں