مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام (ف )کی مجلس عاملہ کا اجلاس، تنظیمی امور سمیت ملکی حالات پر غور

بدھ 15 اپریل 2015 18:40

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام( ف)کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں تنظیمی امور سمیت ملکی حالات پر بحث کی گئی ۔مہمند ایجنسی کے عوام کو جے یو آئی میں شمولیت عام کی دعوت۔ 30 اپریل کو دارلعلوم عبداللہ بن مسعود گندہاب میں مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ امیر جے یو آئی مہمند ایجنسی مولانا محمد عارف حقانی۔

تفصیلا ت کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ کے جامع مسجد میں جمعیت علمائے اسلام ف مہمند ایجنسی کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت امیر جے یو آئی مہمند ایجنسی مولانا محمد عارف حقانی منعقد ہوا جس میں مہمند ایجنسی کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی اُمور کے علاوہ ملکی صورت حال پر تفصیلی بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

امیر مولانا محمد عارف حقانی نے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تنظیمی اُمور کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوشش کریں۔

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور 30 اپریل بروز جمعرات کو دارلعلوم عبداللہ بن مسعود گندہاب میں مجلس عمومی کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ اجلاس سے مولانا سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری عبدالغفار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عمومی کے اجلاس میں تمام ارکان بھر پور شرکت کرینگے جس میں پارٹی کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اور ارکان کی ذہنی اور اخلاقی تربیت کیلئے جید علماء کرام لیکچر دینگے اور عوام کو جے یو آئی میں شمولیت کی عام دعوت دینگے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں