ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ و ایگزیکٹیو کونسل نے الیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:11

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ و ایگزیکٹیو کونسل نے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ،تمام انتظامی امور الیکشن کمیٹی کو تفویض کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس (ضم اضلاع)کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کابینہ و ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر صحافی قاضی فضل اللہ نے کی۔

اجلاس میں قاضی فضل اللہ نے ٹی یو جے کی سالانہ کارکردی پیش کی ۔

(جاری ہے)

جس پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر 9 رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ الیکشن کمیٹی میں خادم خان آفریدی، گل یار، فضل حکیم، یعقوب خان، سیدباچا، خان زما ن اورکزئی، انورگل، جمیل خان اور سلیم خان شامل ہے۔ الیکشن کمیٹی دسمبر کے آخر تک ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں شریک صحافیوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے ممبرز کو درپیش مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ صحافیوں کے فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں