اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ کامقامی صحافیوں کیساتھ مہمند کی ترقی و خوشحالی بارے مشاورتی اجلاس

قوم کو درپیش مشکلات، محکمہ تعلیم ، صحت ،روزگار پینے کے پانی ،سمال ڈیم مائن اینڈ منرل زراعت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا

بدھ 28 فروری 2024 22:52

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) قبائلی ضلع مہمند میں اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ کی جانب سے مقامی صحافیوں کیساتھ مہمند کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مہمند قوم کو درپیش مشکلات، محکمہ تعلیم ، صحت اور روزگار پینے کے پانی سمال ڈیم مائن اینڈ منرل زراعت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ خیبرپختونخواہ کے پراجیکٹ منیجر محمود جان داوڑ نے مہمند پریس کلب کے ممبران کے ساتھ ڈی سی آفس غلنئی میں ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند کیلئے پی این ڈی ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی پلان بنا رہا ہے۔ جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد فائنل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس میں صحافیوں نے ان کو ضلع مہمند کے تمام مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔

جس میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل روٹ کھولنا،پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سمال ڈیز بنانا،زراعت کی بحالی کے لئے سولرائزیشن سسٹم عام کرنا ،بے روزگار نوجوانوں کے لیے سکل سینٹرز بنانا،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی بروقت روکتھام تام کرنا،کڑپہ، مہمند ڈیم، گندا ڈیم ترنگزئی بابا جی مزار اور سرحدی دیہات پر سیاحتی مقامات بنانا،تعلیم صحت کی آسامیوں پر مقامی امیدواروں کی شناختی کارڈ پر بھرتی کرنا،خویزئی ،بائزئی، امبار میں ہائی سکول بنانا، دہشتگردی کی جنگ میں مسمار شدہ گھروں کا معاوضہ دینا،جنگلات کو فروغ دینا،بجلی کے عدم دستیابی سے آگاہ کیا اور ممکنہ حل کی تجاویز دئیے۔

مہمند پریس کلب کے صدر شاکراللہ مہمند نے ممبران کے لیے میڈیا کالونی سمیت صحافیوں کے ضروریات ومشکلات کو بیان کئے جس پرعملدرآمد کیلئے ممکن حد تک کوششوں پراتفاق کیا گیا۔ اور عملی جامہ پہنانے کیلئے مزید مشاورت کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔اس سے پہلے انہوں نے سیاسی اتحاد،بازار یونین، وکلا و مشران سے بھی میٹنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں