مہمند،برہ کدی باد سیاہ کلی میں جے یو آئی کا جلسہ، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

پیر 1 جنوری 2024 23:22

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) تحصیل حلیمزئی برہ کدی باد سیاہ کلی میں جے یو آئی کی جانب سے کامیاب انتخابی شمولیتی جلسے کا انعقادکیا گیا جس میں درجنوں افراد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت العلما اسلام کے زیر اہتمام کامیاب شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی حلقہ NA 26 کے نامزد امیدوار ضلع مہمند امیر جے یو آئی مفتی محمد عارف حقانی ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK_68 مولانا حنیف زمان حقانی مئیر اپر مہمند تاج ولی صافی ،مولانا عبدالرحمن ،مولانا ارشاد صدیقی ،مولانا ایاز ، مفتی اشفاق ایوبی دیگر مقامی ساتھیوں، کارکنان ، سوشل میڈیا ٹیم نے بھر پور شرکت کی۔

جلسے سے جے یو آئی ف کے نامزد امیدوار این اے 26 مفتی محمد عارف حقانی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جمیعت العلما اسلام نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ طبقات کی نمائندگی کی ہے اور ملک میں اسلامی تعلیمات ،مدارس کے فروغ کیلئے صف اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارے شعار ہے اور خدمت خلق خدا کی عبادت سمجھتے ہیں ۔ مہمند کے باشعور عوام عام انتخابات میں جے یو ائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔جلسے میں شریک باد سیاہ کلی کے تمام افراد اور کارکنان نے مولانا محمد عارف حقانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، مقامی مشران کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے دن باد سیاہ کلی کے لوگ ہر صورت میں کتاب کو کامیاب بنائیں گے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں