مہمند ،مسلسل بارش کے باعث دیوار گرنے سے چار بچے زخمی ،ہسپتال منتقل

پیر 15 اپریل 2024 20:28

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) گزشتہ تین روز سے مسلسل بارش کے باعث صافی امرے کور میں دیوار گرنے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں غلنئی ہسپتال منتقل کردیا گیا،آدین خیل میں گھر کی چار دیواری گرنے سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق مہمند بھر میں ریسکیو اور دیگر ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے مسلسل جاری بارش کے باعث تحصیل صافی امرے کور میں دیوار گرنے کی نتیجے میں محمد نامی شخص کے چار بچے زخمی ہوگئے ،زخمی بچوں میں حارث،کاشف،خدیجہ اور فاطمہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور بچوںکوغلنئی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر بشارت حسین نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تحصیل حلیمزئی غیبہ چوک کی دکانوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس سے ان کے منہدم ہونے کا خطرہ تھا تاہم ریسکیو ڈیواٹرنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پانی ری پمپنگ کرکے دکانوں کو خطرے سے محفوظ کرلیا،کئی مقامات پر کچے مکانات کے کمرے اور دیواریں منہدم ہوگئیں، آدین خیل حلیم زئی میں مجاہد ولد میر رحمان کا گھر کی چار دیواری گرنے سے گندم کی فصل کو نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں