مہمند، قبائلی اضلاع میں قائم ہونیوالے پختونخوا ایف ایم ریڈیوز سٹیشنز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند

منگل 5 مارچ 2024 22:33

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء)خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 2019ء میں قائم ہونیوالے پختونخوا ایف ایم ریڈیوز سٹیشنز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پختونخوا ایف ایم ریڈیوز 2019ء کو خیبر پختونخوا کے پانچ ضم اضلاع میں قائم کئے تھے۔ متعلقہ حکام نے 2019ء سے لیکر آج تک کوئی دلچسپی نہیں لی اور نہ ان ایف ایم سٹیشنز کو فنڈز فراہم کئے گئے۔

ایف ایم سٹیشنز میں فرائض انجام دینے والے آر جیز کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ آر جیز تمام تر اخراجات بھی اپنے جیب سے ادا کرتے رہے۔ ایک طرف آر جیز کو ادائیگیاں اگر نہیں ہوئیں تو دوسری طرف ایف ایم سٹیشنز کی بندش کے باعث وہ بے روزگار بھی ہوگئے جسکے باعث انکو سخت مالی مشکلات و پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع باجوڑ، مہمند، کرم اور وزیرستان میں 5ریڈیوں سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ ریڈیو سٹیشنز کے عملے کی طویل جدوجہد اور اپنی مدد اپ کی تحت ریڈیو چلانے کی کوشش بھی دم توڑ گئی۔ حکومت وقت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قبائلی اضلاع میں سرکاری ریڈیوز سٹیشنز کی بندش لمحہ فکریہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی صحافیوں نے پختونخوا ایف ایم ریڈیوز کی بندش سے عوام کو آگاہی اور مسائل میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں