مہمند، این اے 26کیلئے 16 امیدوار میدان میں اتر گئے

پیر 25 دسمبر 2023 22:40

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) این اے 26کیلئے 16 امیدوار میدان میں اتر گئے جبکہ پی کے 67 لوئر کیلئے 25 اور پی کے 68اپر کیلئے 27 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔آزاد امیدوار سمیت سابق پارلیمنٹرینز بھی اس دوڑ میں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند کے واحد قومی اسمبلی کی نشست این اے 26 انتخاب کیلئے 16امیدوار قسمت آزمائی کرنے کے لیے میدان میں اتر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پی کے 67 لوئر مہمند کے لیے 25 امیدوار اور پی کے 68 اپر مہمند کے لیے 27 امیدوار شامل ہیں۔سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی اور اے این پی نے امیدوارں کے نام فائنل کر لیے جے یو آئی ف نے این اے 26 کے لئے مولانا محمد عارف حقانی پی کے 67 سابقہ سینٹر حافظ رشید احمد اور پی کے 68 اپر مہمند کے لیے مولانا حنیف زمان حقانی کے نام شامل ہیں۔ اے این پی نے این اے 26 اور پی کے 67 کے لئے سابقہ ایم پی اے نثار مومند اور پی کے 68 اپر مہمند ارزمین خان کے نام فائنل کی ہے ۔تاحال دیگر سیاسی جماعتوں نے امیدوارں کے نام فائنل نہیں کیے ہیں ۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں