مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،شاکراللہ صدر اور بشیرخان جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 26 دسمبر 2023 20:38

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔شاکراللہ صدر اور بشیرخان جنرل سیکرٹری منتخب۔الیکشن کمیٹی نے مہمندپریس کلب کی 2024 کابینہ کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق مہمند پریس کلب کا 2024 انتخابات مکمل الیکشن کمیٹی نے نئے منتخب کابینہ اعلان کردیا۔مہمندپریس کلب میں منعقد سالانہ انتخابات میں شاکراللہ صدر،بشیرخان جنرل سیکرٹری ،ضی?اللہ نائب صدر،اورنگزیب بابر فنانس سیکرٹری ،کفایت اللہ جائنٹ سیکرٹری ،اور ابوذرخان آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

سالانہ انتخابات میں 10بجے سے 1:30بجے سہ پہر ووٹ پولنگ جبکہ 3بجے تک گنتی کا عمل مکمل ہوکر الیکشن کمیٹی نے کامیاب امیدوران کاباقاعدہ اعلان کیا۔پریس کلب الیکشن کمیٹی میں شاہنواز خان،مکمل خان اور خان اللہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ملک نادرمنان اور ملک حاجی احمد خویزئی،ملک نثار احمد حلیمزئی اور انفارمیشن آفیسر مراد خان بھی موجود تھے۔

مذکورہ دونوں قومی مشران نے تمام انتخابی عمل کاجائزہ لے کر تمام عمل شفاف قرار دیا۔دونوں قومی مشران نے الیکشن نتائج کے دوران اپنے خیالات میں بتایاکہ مہمندپریس کلب علاقے کی تعمیر وترقی میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جن کیلئے صحافی برادری کا باہمی اتحاد انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مہمندپریس کلب کی سالانہ انتخابات کا عمل شفاف قرار دیتے ہوئے خوب سراہتے ہوئے نئے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیے۔اور۔منتخب کابینہ سمیت مہمند صحافی برادری کو اپنے تمام تر صحافتی توانائی مہمندعوام اور علاقے کی تعمیروترقی میں بروئے کار لانے کی اپیل کی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں