پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری

پیر 29 جنوری 2024 21:40

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ، علاقہ مشران کے توسط سے گھر گھر جا کر عوام کو اپنے بچوں اور بالخصوص بچیوں کو سکول بھیجنے کی ترویج ، بچوں اور بچیوں کو سٹیشنری، کاپیاں اور کتابوں کی بھی فراہمی ، گذشتہ مہینوں میں 2300 بچے اور 1450 بچیوں کو سکول میں داخل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مہمند کے دوردراز علاقوں میں غیر فعال سکولوں کی تزین وآرائش کرکے انہیں فعال کیا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں سکول کے بچوں کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد جاری ہے اور بینرز کے ذریعہ بھی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے، حکام کی جانب سے بچوں اور بچیوں کو سٹیشنری، کاپیاں اور کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں، ان اہم اقدامات کے تحت گذشتہ مہینوں میں 2300 بچے اور 1450 بچیوں کو سکول میں داخل کیا گیا ہے، یہ بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم تھے، ضلع مہمند کے علاقوں حلیم زئ ، امبار اور صافی کے تین گرلز سکولوں میں نرسنگ اور دیگر ٹریننگز کا آغاز کیا جا رہا ہے، صافی، پنڈیالی اور حلیم زئی کے 5 سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریز بھی قائم کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں مرد اور خواتین اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں، پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت بہت جلد ضلع مہمند میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں