مہمند ،ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل ،قاضی فضل اللہ صدر خادم خان آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 25 دسمبر 2023 22:40

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل ،قاضی فضل اللہ صدر خادم خان آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ ( ضم اضلاع) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024 مکمل ہوگئے۔ قاضی فضل اللہ نے 92 ووٹ لیکر صدر جبکہ خادم خان آفریدی نے 79 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

نائیب صدر پر اقبال حسین اقبال پہلے سے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جائینٹ سیکرٹری پر گل محمد مہمند ؛ پریس سیکرٹری عہدے پر اسرار حسین اور فنانس سیکرٹری دلدار حسین منتخب ہوگئے۔ انتخابات پشاور جاجی ہاوس میں منعقد کیا گیا۔ الیکشن کمیٹی کے چئیرمین انورزادہ گل یار نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے 108 صحافیوں نے اپنے رائے کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے سینئیر صحافیوں اور سماجی شخصیات نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر قاضی فضل اللہ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صحافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئے اقدامات اٹھانا ہمارے اولین فرائض میں سے ہے۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ( ضم اضلاع) کے انتخابات کا انعقاد 10 سال بعد ممکن ہوئی۔

امن وامان کی مخدوش صرتحال کے باعث گزشتہ دس سالوں میں ٹی یو جے انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکی۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ خوشی کا مقام ہے کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ دس سال بعد بحال ہوئی۔آج صحافت کے دشمنوں کے لئے موت کا ن ہے۔ ٹی یوجے کی نشاط ثانیہ ملک وقوم اور خصوصا قبائلی اضلاع کی امن وترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔اور صحافیوں کی فلاح وبہبود میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں