مہمند ایجنسی، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ، 2 بچے زخمی

بدھ 28 مارچ 2018 20:50

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) مہمند ایجنسی، لوئر سب ڈویژن کے علاقہ بھائی کور میچنئی میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن کے علاقہ بھائی کور میچنئی میں 3 بچے جا رہے تھے کہ پہاڑی کے قریب پرانا مارٹر گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک دس سالہ بچہ احمد ولد عمران موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ2 بھائی عبدالرحمن اور عمران جن کی عمریں تقریباً آٹھ دس سال تھی شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں