ضلع مہمند ضلع مہمند دہشت گردی سے زیادہ متاثرہ علاقے میں ادبی سرگرمیاں بحال

صافی مہمند ادبی ٹولنہ " د زلمو غگ" کے زیر اہتمام امن کے نام سے مشاعرے کا انعقاد

جمعہ 9 نومبر 2018 18:33

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) ضلع مہمند ضلع مہمند دہشت گردی سے زیادہ متاثرہ علاقے میں ادبی سرگرمیاں بحال۔ صافی مہمند ادبی ٹولنہ " د زلمو غگ" کے زیر اہتمام الصافی ماڈل سکول میں امن کے نام سے بڑے مشاعرے کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں دہشت گردی کی جنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل صافی کے علاقے میں صافی مہمند ادبی ٹولنہ " د زلمو غگ" کے زیر اہتمام ایک بڑے مشاعرے کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں مقامی و مہمان شعراء اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یہ مشاعرہ صافی مہمند ادبی ٹولنہ د زلمو غگ ، سکول پرنسپل سراج صافی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر محمد صادق کی کوششوں سے منعقد ہوا۔ مشاعرے میں تحصیل صافی کے مقامی شعراء کے علاوہ ضلع باجوڑ کے مہمان شعراء بادشاہ زادہ، امتیاز صافی، گل دراز صافی، امیر خان صافی، اشنا باجوڑے، محسن خلجی اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام پیش کئے۔ اس موقع پر تحریک انصاف مہمند کے رہنماء ڈاکٹر محمد صادق اور الصافی ماڈل سکول کے پرنسپل سراج صافی نے مقامی شعراء کو شعر و شاعری کے میدان میں ہر قسم کے تعائون کی یقین دہانی دلائی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں