مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق

ج*سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغازکردیا

منگل 30 اپریل 2019 20:39

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) تحصیل امبارمیں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سابقہ امن کمیٹی کے ممبر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے سرہ شاہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ممبرعمرسید سبق جاں بحق ہوگئے۔ بارودی مواد امن کمیٹی کے ممبرکے گھرکے قریب نصب تھا۔سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں