ریٹیلرز کو حالیہ پالیسی تبد یلیوں کے درمیان ٹیکس میں ریلیف دیا جانا چاہیے،ملتان چیمبرکامطالبہ

جمعہ 12 جنوری 2024 22:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیلرز کو حالیہ پالیسی تبد یلیوں کے درمیان ٹیکس میں ریلیف دیا جانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ایف بی آر کا پیش کردہ نوٹیفکیشن ریٹیلرز کے ٹرن اوور کو متاثر کرے گا،نئی سفارشات پہلے سے معاشی طور پر چیلنج کا شکار ریٹیلرز کے اخراجات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے نظام میں راتوں رات آنا ممکن نہیں کیونکہ اس سے خوردہ فروشوں کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، اس طرح ان لوگوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے جو پہلے ہی ٹیکس کے مطابق اور دستاویزی ہیں ۔شیخ فیصل سعید نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے قواعد و ضوابط کے بوجھ کے ساتھ تعمیل کے لیے انہیں ریکارڈ کی دیکھ بھال، بیانات جمع کرانے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رپورٹ کرنے کے لیے پروفیشنل اکانٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، یہ بوجھ سنگین صور تحال کا باعث بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاملے کی عجلت پر زور دیتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیئرمین ایف بی آر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔شیخ فیصل سعید نے تجویز پیش کی کہ ایف بی آر کے چیئرمین POS سسٹم کے انضمام کے لیے کٹوتی کے قابل ودہولڈنگ ٹیکس کی مقررہ حد میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے SRO 1842(1) کو معطل کیا جائے۔ خاص طور پر انہوں نے کٹوتی کی حد کو ایک لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریٹیلرز کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہوگا اور انہیں آسانی سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں