محنت کش اور مزدور طبقہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،سینٹر رانا محمود الحسن

بدھ 1 مئی 2024 18:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ محنت کش اور مزدور طبقہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محنت کش اور مزدور طبقے کی بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے،محنت کشوں اور مزدروں کے عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں سینٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے، یوم مزدور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کش مزدورں کو خراج پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،قومی ترقی میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان میں محنت کش افراد کےلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

رانا محمود الحسن نے کہا کہ زراعت، صنعت، کارخانوں اور ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے،ہم مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناکر ہی ترقیاتی اہداف حاصل کر سکتے ہیں،معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1972 ء میں پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدور پالیسی دی،ملک میں مزدور دوست پالیسیوں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں