کمشنر ملتان کا چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ

بدھ 14 نومبر 2018 23:49

کمشنر ملتان کا چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ
ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مہیا کی گئی ادویات کے سٹاک اور انجیوپلاسٹی میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔ کمشنر ملتان نے مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ آن لائن سسٹم کے تحت ادویات کی فراہمی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس خطے کے لیے ایک نعمت ہے اور اس میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے ہدایت جاری کیں کہ شہر بھر میں کارڈیالوجی کے فلٹر کلینک بنانے بارے جامع حکمت عملی بنائی جائے جبکہ کاڑیالوجی کی ایکسٹینشن میں درپیش مسائل بارے بھی رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دوسرے صوبوں سے بھی مریض آتے ہیں۔ اس سال اب تک 1461 کارڈک سرجری، 5596 اینجوپلاسٹی جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار مریضوں کو بالکل فری ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیوٹیوٹ میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ بھی کروائی جاتی ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس کارڈیالوجی انسٹیوٹیوٹ ڈاکٹر زاہد اختر نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کائونٹر الگ کر دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کے مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں۔ فلٹر کلینک بن جانے سے نہ صرف ہسپتال پر سے بوجھ کم کرنے میں مدد ملی گی بلکہ مریض کو فوری طبی امداد بھی میسر ہوپائے گی۔اس موقع پر میاں نسیم، ڈاکٹر عفت پاشا، ڈاکٹر سعید عامر، ڈاکٹر فرمان خان اور دیگر متعلقہ افسران اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں