انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی انٹرپرینیور اور سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب

اتوار 21 اپریل 2019 19:35

ْ ملتان ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی انٹرپرینیور اور سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ ریگولر فیکلٹی کی کمی کے باوجود ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی انتظامی صلاحیت ہے کہ اس خطہ کے فنانس اور بینکنگ کے بہترین پروگرام انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائے جا رہے ہیں۔

اب طالب عالم اس خطہ کی صنعت ، زراعت، ہوٹلنگ اور مارکیٹنگ کے دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوا رہے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ اس خطہ میں تعلیم و تحقیق کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ بلند معیار تعلیم کے ساتھ طالب علموں میں ہم نصابی سرگرمیاں نکھارنا بھی یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک آصف عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی زندگی کا یہ بہترین دور ہے جب علم اور ٹیکنالوجی ان پر نئے دروازے کھول رہی ہے اور وہ اپنے خوابوں اور حقائق کی دنیا میں اپنا نصب العین ڈھونڈنے کے لیے مصطرب ہیں۔

وہ طلباء و طالبات ترقی کرتے ہیں جو دن رات محنت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل بناتے ہیں اور وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے اور اپنے گراںقدر تجربہ کے باعث انسٹی ٹیوٹ کو ترقیوں کے مدارج طے کراتے ہوئے مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری پاکستان میں انتہائی قابل ، محقق ، سائنسدان اور بہترین منتظم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ان کے تحقیقی مضامین بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں سہولیات کی کمی کے باوجود آئی بی ایف کا شمار پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ جہا ںپر میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ طلباء و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملکی و غیر ملکی کمپنیوں میں بہترین کام کر رہے ہیں اور زکریا یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں