محکمہ بلڈنگ نے چار ترقیاتی منصوبوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں

اتوار 18 اگست 2019 18:30

ملتان ۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) محکمہ بلڈنگ نے چار ترقیاتی منصوبوں کی پری کوالیفیکشن کے لیے مختلف فرموں سے 27اگست تک درخواستیں طلب کر لیں۔ محکمہ بلڈنگ ان منصوبو ں پر مجموعی طور پر 1488.603ملین روپے خرچ کرے گا ۔محکمہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق ان چارترقیاتی منصوبوں کی منظوری 2019-20کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دی گئی تھی چار منصوبے جن میں نشتر ہسپتال فارمیسی اور سٹور بلاک کی تعمیر ،چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ ملتان ،ریجنل آفس پنجاب سروس کمیشن ،اور منیجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر شامل ہیں نشتر ہسپتال فارمیسی اور سٹور بلاک کی تعمیر پر 329.198ملین روپے خرچ کیئے جائیں گے ،چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ ملتان پر 266.773ملین روپے خرچ آئے گا ،پنجاب پبلک سروس کمیشن ریجنل آفس کی تعمیر پر 461.666ملین روپے خرچ اور منیجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ریجنل کیمپس کی تعمیر پر 430.669ملین روپے خرچہ آئے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ کی طرف سے خواہش مند فرموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ درخواستیں 27اگست تک جمع کروا دیں درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل محکمہ کے متعین کردہ قوائد و ضوابط کے مطابق ہو گا منتخب شدہ فرموں کے نام اعلٰی حکام کو بھیجے جائیں گے اور ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا فرمیں منصوبے سے متعلقہ دستاویزات ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن ون ملتان کے دفتر سے حاصل کر سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں