بے گناہ شخص کوجیل بھجوانے پرہائیکورٹ کے نامزچیف جسٹس کی برہمی ،کارروائی کاحکم

بدھ 26 فروری 2020 23:40

ملتان ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد قاسم خان نے گناہگار شخص کی بجائے دوسرے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی پی او مظفرگڑھ اور تفتیشی سب انسپکٹر کو طلب کیا ، بے گناہ شخص کو ہراساں کرنے اور اسے جیل بھجوانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں پٹیشنر شاہد محمود نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نہ کوئی چیک جاری کیا اور نہ ہی اسکے دستخط ہیں۔اس حوالے سے تفتیشی کو تحریری درخواست بھی دی تھی لیکن تفتیشی کی جانب سے عدالت میں درخواست موصول نہ ہونے کا بیان دیا گیا جس پر وکیل نے نشاندہی کی کہ تفتیشی افسر غلط بیانی کر رہا ہے اور درخواست کے بارے میں ضمنی میں ذکر ہے جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ ضمنی پڑھ کر سنائی جائے، جب ضمنی پڑھ کر سنائی گئی تو اس میں واقع ہی درخواست وصول ہونے کا ذکر تھا۔جس پر فاضل جج نے پولیس افسران کو ہدایت کی وہ تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے جو کہ افسران کی موجودگی میں عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں