16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں

عدالت نے اسپتال پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 29 اپریل 2021 19:45

16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں
ملتان(اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 29اپریل2021) ملتان میں 16 افراد آپریشن کے بعد بینائی سے محروم، عدالت نے اسپتال پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کے معاملے پر تحقیقات ختم ہو گئی ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کلینک سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے ڈاکٹر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال انتظامیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے ٹرسٹ اسپتال میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہو گئی تھی۔ چیئرپرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک کے مطابق نجی اسپتال کی انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور آپریشن کرنے والے سرجن کا کیس پی ایم سی اورمحکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعطیہ مبارک نے بتایا کہ سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی تجویز کی گئی ہے، ملتان: متاثرین ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی پولیس کو درخواست دیں، تحقیقاتی کمیشن نے فیصلہ مکمل غیر جانب داری سے کیا ہے، سرجن ڈاکٹر حسنین کا خانیوال روڈ پر پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا گیا ہے، تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔تحقیقاتی کمیشن نے فیصلہ مکمل غیر جانب داری سے کیا ہے، سرجن ڈاکٹر حسنین کا خانیوال روڈ پر پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا ہے۔تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔                                                   

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں