گورنرپنجاب نے شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا

جمعرات 27 جنوری 2022 14:32

گورنرپنجاب نے شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکٹ ہاؤس میں تیاردرخت لگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔اس موقع پرچیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ،ا یم پی اے ڈاکٹر اختر ملک، ایم پی اے سلیم اختر لابرنواب زاداوسیم خان بادو زئی،ایم پی اے جاویداختر انصاری،ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ملتان شہر میں بھرپور شجر کاری کی جا رہی ہے۔کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔رواں سال ملتان کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھرپور شجر کاری کریں گے۔گورنر پنجاب نے  پی ایچ اے ملتان کی شجرکاری حوالے کاوشوں کی تعریف کی۔چیئرمین پی ایچ اے نے ملتان میں درختوں اور پودوں بارے گورنر پنجاب کو بریفنگ دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں