ملتان،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر متفرق سامان کی نیلامی سے 5کروڑ سے زائدروپے کا ریونیو حاصل ہوا

پیر 12 فروری 2024 21:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) کسٹم کلکٹریٹ ملتان کی جانب سے کسٹم ہائوس میں ضبط کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر متفرق سامان کی نیلامی سے 5کروڑ 80 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم ہائوس کے تھرڈ فلور پر ڈپٹی کلکٹر فرید الدین مسعود کی نگرانی میں ہونیوالی نیلامی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، خشک دودھ، آرٹ سلک کلاتھ، مختلف نوعیت کے ٹائرز، سولر انورٹرز اور گاڑیوں کے سکریپ کی نیلامی سے 5کروڑ 80لاکھ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ خشک دودھ کے 1150بیگ 90لاکھ روپے ،70سولر انورٹرز 21لاکھ 6 ہزار ،ٹائرز 83لاکھ روپے ،آرٹ سلک کلاتھ 1کروڑ 23لاکھ روپے اور 6گاڑیوں سمیت سکریپ 1کروڑ 24 لاکھ روپے میں نیلامی کی گئی ہے جبکہ مجموعی ریونیو 5کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں