کوئٹہ بمقابلہ ملتان،کیچ کے بعد وسیم کی تھرو سر پر لگنے سے سرفراز زخمی

سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دئیے

اتوار 25 فروری 2024 18:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد گرائونڈ سے باہر چلے گئے، وسیم جونیئر نے بانڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دئیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں