بجلی چوری کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایاجائے، چیف ایگزیکٹو میپکو

جمعرات 15 نومبر 2018 23:17

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) حکومتی ٹاسک فورسز ہماری مدد کے لئے ہیں ان کی کارکردگی اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا انحصار ہماری رہنمائی پر ہے ۔ اس فورس کو مستقل نادہندگان کے خلاف مہم میں بھرپور طریقے سے استعمال کریں ۔ بجلی چوری کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایاجائے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر محمد اکرم چوہدری نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں سپریٹنڈنگ انجینئرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری اور لائن لاسز کے ٹارگٹس کے حصول میں ناکام افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغازکردیاہے ۔ مستقل نادہندگان کے واجبات وصول کرنے کو پہلی ترجیح بناکرکاروائی کریں ۔ سب ڈویژن کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بناکر ایک ایک مستقل نادہندہ کے کنکشن چیک کریں اگر موقع پر چلتے ہوئے پائے جائیں تو متعلقہ ملازم کے خلاف کاروائی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیپرا اور وزارت توانائی نے مستقل نادہندگان سے وصولی اور لائن لاسز میں کمی کے ٹارگٹ دئیے ہیں جسے ہرصورت حاصل کیاجائے ۔ بجلی چوری میں پکڑے جانے والے افراد کو ان کے استعمال کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں اور وصولی کو یقینی بنایاجائے ۔ عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کی درست پیروی کی جائے ۔ ڈائریکٹر لیگل اور سپریٹنڈنگ انجینئرز میپکوکے وکلاء سے ملیں اور کیسز کی پیروی بہتر طورپر کریں ۔

کانفرنس میں ڈائریکٹرجنرل ایچ آر محمد علی، جنرل منیجر ٹیکنیکل محموداحمد خان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالعزیز نیازی، چیف انجینئر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین، چیف انجینئر آپریشن چوہدری محمد صدیق ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد جاوید خان، ڈائریکٹرفنانس میاں انصار محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کمرشل میاں رحمت اللہ،ایڈیشنل چیف انجینئرایم اینڈ ایس عباس انجم لاشاری، ایڈیشنل منیجر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی،ڈپٹی کمرشل منیجرز میپکو ہیڈ کوارٹر فرخ مشتاق، اسد حماد، تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور دیگرشعبوں کے افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں