آرٹی اوملتان ،ساہیوال ،بہاولپورمیں کمشنرزکی عدم تعیناتی سے دفتری معاملات التواء کاشکار

پیر 19 نومبر 2018 21:48

ملتان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) مالی سال 2017-18ء کی دوسری سہہ ماہی میں جنوبی پنجاب کے بڑے ریجنل ٹیکس آفسز (آرٹی اوز)میں کمشنر زکے تبادلے اورنئی تعیناتیاں نہ ہونے کی وجہ سے دفتری معاملات التواء کاشکارہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)ملتان میں گزشتہ 20روز سے زائد عرصہ میں کمشنر ایچ آرایم کے علاوہ کمشنرودہولڈنگ ٹیکس کمشنر ان لینڈکارپوریٹ زون کمشنر براڈنگ آف ٹیکس اورکمشنر ملتان زون کے تبادلوں کے بعد ان سیٹوں پرابھی تک کسی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ٹیکس گزاروں کوشدید مشکلات درپیش ہیں وہیں آرٹی او کے دفتری معاملات بھی شدیدمتاثرہورہے ہیں ۔

دریں اثناء آرٹی او ساہیوال میں بھی کمشنر ساہیوال زون جبکہ آرٹی او بہاولپور میں کمشنر بہاولپور زون کی سیٹوں پربھی کسی کوتعینات نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے ان آرٹی اوز کے معالات بھی متاثرہورہے ہیں ۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او )ملتان عابد رضابودلہ نے رابطہ پربتایاکہ ان تمام معاملات سے ایف بی آرحکام آگاہ ہیں امید ہے چند روز میں تعیناتیاں کردی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں