حکومت پنجاب کاصوبہ بھرمیں ہونے والی اموات

کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنے کافیصلہ

بدھ 16 جنوری 2019 19:56

ملتان ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ہونے والی اموات کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنے کافیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں اموات کے تمام ریکارڈ کوایک اینڈرائیڈ اپلیکیشن کے ذریعے محفوظ کرکرلیاجائے گا۔ابتدائی طورپرموبائل اپلیکیشن کوصوبے کے تمام ہسپتالوں میں نصب کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ا س کے بعد اس کادائرہ گھروں تک پھیلایاجائے گا۔

پروگرام کے فوکل پرسن کیمونیکشن آفیسر وقار خان نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ پروگرام کامقصد صوبائی سطح پرضلع وار اموات کاریکارڈ متعین کرناہے اوریہ معلوم کرناہے کہ کسی کی موت کی وجہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ڈیوٹی ڈاکٹرکوپابند کیاگیاہے کہ وہ اینڈرائیڈ اپلیکیشن میں موجودایک خانے میں مرنے کی وجہ لکھے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں