میپکو چیکنگ ٹیموں کی کارروائی، 28بجلی چورپکڑ لیے، بھاری جرمانے عائد

جمعرات 17 جنوری 2019 23:05

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) میپکو چیکنگ ٹیموں نے کومبنگ کے دوران میٹروں کی چیکنگ کرتے ہوئے 28 بجلی چور پکڑ لئے ۔ ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ میٹر ، تاریں اتارکر قبضہ میں لے کر بھاری جرمانے عائدکردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ محمد سلیم تونسوی، ایکسین خورشید احمد کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے کومبنگ کے لئے منتخب ہونے والی11KVبصیرہ فیڈر کے زیر انتظام علاقوں میں چیکنگ کی ۔

ایک روز میں چیکنگ کے دوران 18بجلی چور پکڑے گئے ان میں ڈائریکٹ سپلائی ، منظور شدہ لوڈ سے زیادہ لوڈاستعمال کرنے، میٹرڈیڈ کرکے، ٹیرف چوری کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی ان بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے اور جرمانہ بل جاری کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاولنگر خالد نذیر کی سربراہی میں ٹیم نے کومبنگ کے لئے سلیکٹ کئے گئے 11KVڈونگہ بونگہ فیڈر پر ایک روز میں 8صارفین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر اور 2کنکشنوں پر ٹیرف کاغلط استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑلی۔

ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والے آٹھوں افراد کے خلاف پولیس سٹیشن ڈونگہ بونگہ میں مقدمات درج کروا دیئے گئے اور انہیں جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں ۔ایس ڈی او میپکو گجرات سب ڈویژن محمد اظہر جمال کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے بستی ڈوم والا میں بدر حسین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 35140روپے، موضع گرمانی شرقی میں دلدار کو ہمسائے کے میٹرکے ٹرمینل میں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 42560روپے جرمانہ عائد کیا ۔

بستی پٹھان والا میں 29769روپے کے ڈیفالٹر منیرحسین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 60420روپے اور 81576روپے کے ڈیڈڈیفالٹر محسن کو کنڈی سسٹم کے ذریعے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر 40140روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ چاروں بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے تھانہ محمودکوٹ میں مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان محمد ساجد کی سربراہی میں ٹیم نے چاہ بہادر والا میں میٹراکائونٹ نمبر 28-15221-3240500بنام عبدالطیف (زیر استعمال نوید )چیک کیاتو صارف آئوٹ گوئنگ نیوٹرل وائر کے ذریعے میٹر کو بیک فیز دیکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

صارف چوری کی بجلی سے آٹاچکی ، کریانہ سٹور اور آئسکریم ریفریجریٹر چلارہاتھا جبکہ میٹراکائونٹ نمبر 28-15221-3240001بنام عبدالطیف (زیر استعمال ذیشان )میٹر کو بیک فیز دیکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ صارف بجلی چوری سے آئسکریم کارخانہ چلارہاتھا ۔دونوں بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دی گئیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں