میپکو محکمانہ کیسز کا فیصلہ،ایک ملازم برطرف ،متعدد کو سزائیں

جمعہ 18 جنوری 2019 22:53

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمرلودھی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے، تین ملازمین کی تنزلی کرنے سمیت 11ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ(سٹینڈنگ آرڈرز)آرڈی نینس 1968؁ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے میپکوکینٹ ڈویژن ملتان کے میٹرریڈرمحمد انور کی نیوملتان سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے بجلی چوری کے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیاہے ۔

نیوملتان سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ جان محمد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے اور لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ بنادیاہے جبکہ سرکل آفس ملتان میں اٹیچ لائن مین فرسٹ محمد شفاقت کی حسن پروانہ سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے لائن مین سیکنڈ پر ڈیموٹ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

سرکل آفس ملتان میں اٹیچ لائن مین سیکنڈ مسرت حسین کی شجاع آباد ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے دو کیسز میں ایک، ایک سال کے لئے ایک ، ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ لائن مین بنادیاہے ۔میپکو نیوملتان سب ڈویژن کے میٹرریڈرز محمد شوکت ، گارڈن ٹائون سب ڈویژن کے میٹرریڈر تنویراحمد کی گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں دوران ِ تعیناتی، پاک گیٹ سب ڈویژن کے میٹرریڈر محمد آصف کی نیوملتان سب ڈویژن میں دورانِ تعیناتی، شجاع آبادڈویژن کے میٹرسپروائزر فرسٹ عبدالعزیز ،میٹرریڈرز عبدالستاراور منیرحسین ، بوسن روڈ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین شاہد امین کی حسن پروانہ سب ڈویژن میں دورانِ تعیناتی بننے والے کیسز میں ایک،ایک سال کے لئے سالانہ ترقیاں روک دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں