انسداد پولیو مہم 21جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:44

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے گھر گھر پولیو قطر ے کی خصوصی مہم کا آ غاز 21 جنو ری سے کیا جا ئے گا ،جس کے دور ان ضلع ملتا ن کی8 لا کھ 83 ہز ار سے زائد کم سن بچو ں کو پو لیو سے بچا ئو کے قطر ے پلا ئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطر ے پلا نے سے انکا ر کر نے وا لے وا لد ین کے خلا ف سخت قا نو نی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی تا کہ کو ئی نونہا ل محض قطر وں سے محر وم رہنے کے با عث معذور ی کا شکا ر نہ ہو سکے ۔

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیمو ں کی بھر پور سکیو رٹی ہر صو ر ت یقینی بنا ئی جا ئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز شہباز شر یف ہسپتا ل میں منعقد ہ پولیو مہم کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر نے اپنے ہا تھو ں سے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلا کر مہم کا با ضا بطہ افتتا ح کیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منو ر عبا س ،ڈا کٹر عطا ء الر حمن اور ایم ایس شہبا ز شر یف ہسپتا ل ڈاکٹر نبیل احمد بھی ہمرا ہ تھے ۔

ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک نے پولیو مہم کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز ان چند ممالک میں شا مل ہے جہا ں پولیو وائر س کا مکمل خا تمہ ممکن نہیں ہو سکا ۔حکو مت پنجا ب کی ہدا یت پر پولیو کے خا تمے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقداما ت کئے جا ئیں گے۔انہو ںنے کہا کہ پولیو مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے 2195 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ تمام عوامی مقا ما ت پر کیمپ بھی لگا ئیں گی ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منو ر عبا س نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتا ن گزشتہ کئی بر س سے مکمل طو ر پر پولیو فر ی ہے تاہم محکمہ صحت مکمل مستعد ی سے پولیو مہم کو کا میا ب کر نے کیلئے اپنا کر دا ر ادا کر ے گا ۔بعد ازا ں ڈ پٹی کمشنر نے شہبا ز شر یف ہسپتا ل میں ہینڈ واشنگ ویک کا بھی افتتا ح کیا ۔مذ کو رہ ہفتے کے دور ان شہر بھر میں ہا تھ دھونے کی اہمیت کو اجا گر کیا جا ئے گا ۔ در یں اثنا ء ڈ پٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک نے شہبا ز شر یف ہسپتا ل کے مختلف شعبو ں اور وارڈز کا معا ئنہ کیا اور مر یضو ں کوفرا ہم کی جا نے وا لی طبی سہولیا ت کا جا ئز ہ لیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں