میپکونے 132کے وی جتوئی نئی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کامنصوبہ مکمل کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 18:16

ملتان ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن نے 132KVڈمروالا۔جتوئی نئی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کرلیاہے ۔ 32.6کلومیٹر طویل لائن بچھانے کے منصوبے پرتقریباًًساڑھے 19کروڑروپے لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف انجینئرگرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) محمد نواز ندیم نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود اور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد صدیق کی ہدایات پر 132KVجتوئی، علی پور، خیرپورسادات گرڈاسٹیشنوں کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے ۔

ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر جی سی ڈویژن خالد محمود کی سربراہی میں ٹی ایل سی سب ڈویژن نے ڈمر والا سے جتوئی تک 32.6کلومیٹر جدیدسنگل سرکٹ Lynxکنڈکٹر بچھایاہے جو 500ایمپئر تک لوڈبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اس سے قبل یہاں نصب کنڈکٹر 300ایمپئر تک لوڈبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاتھا ۔ نئی لائن کی تنصیب سے شدید گرم موسم میں بھی صارفین بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے مستفید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں