نئے پیٹرول پمپوں کی منظوری کے لئے قوانین کی پاسداری کی جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 25 جون 2019 17:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ نئے پیٹرول پمپوں کی منظوری کے لئے قوانین کی پاسداری کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے مبہم کی بجائے واضح تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرول پمپوں کی منظوری کے لئے مختلف کیسوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد علی بخاری ، اسسٹنٹ کمشنرصدر ملتان طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالااحمد رضا ، پولیس، سول ڈیفنس، بلڈنگز، ہائی ویز، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملاحظہ کئے بغیر کوئی ادارہ این او سی جاری نہ کرے۔ بغیر منظوری کے کام کرنے والے پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں بھاری جرمانے کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں مکمل کاغذات کے حامل پیٹرول پمپوں کی منظوری دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں