زیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کے احکامات

پیر 18 نومبر 2019 23:00

ملتان ۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے انصاف کی تیزترفراہمی کے لئے زیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے ۔اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے جاری احکامات میں کہاگیاہے کہ لیگل افسران تمام عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی فوری پیروی کے لئے موثراقدامات عمل میں لائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کومنطقی انجام تک پہنچایاجاسکے ۔

اس حوالے سے پیش رفت کاجائزہ لیے کے لئے ریجنل پولیس آفیسرکی ہدایت پرگزشتہ روز ایس پی لیگل شہزاد حمید کی صدارت میں ریجن کے تفتیشی افسران کاہنگامہ اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی لیگل شہزادحمید نے کہاکہ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز کے وژن کے تحت پولیس کی جانب سے عدالتوں میں پیش کئے گئے چالانوں پرمکمل میرٹ پرتفتیش کی جائے اورجدید طریقہ تفتیش سے کام لیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ناقص تفتیش سے ظالم کوریلیف ملتاہے جبکہ مظلوم کی حق تلفی ہوتی ہے جوکسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ایس پی لیگل نے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث افرادکے خلاف ترجیحی بنیادوں پرتفتیشی اقدامات کئے جائیں تاکہ جرائم کی شرح میں مزیدکمی کی جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت کی روشنی میں پراسیکیوشن برانچ میں چالان خصوصاًًسنگین مقدمات میں اندرونی طورپرپڑتال کانظام وضع کیاجائے جس میں فوکل پرسن متعلقہ ضلع کاڈی ایس پی لیگل ہوگا تاکہ پراسیکیوشن برانچ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کوکم سے کم کیاجاسکے ۔

ایس پی لیگل نے مزیدکہاکہ پولیس کی جانب سے پیروی کئے جانے والے مقدمات پراثراندازہونے والے پیشہ ورانہ ضامنوں کابھی مکمل ریکارڈمرتب کیاجائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جاسکے ۔اس موقع پرتفتیشی افسران کی جانب سے تفصیلی کارکردگی پربریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں