ملتان ،ضلعی انتظامیہ نے سرکاری گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس کینسل کردیے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ نے سرکاری گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس کینسل کردیے۔محکمہ خوراک ملتان کی انسپکشن کے دوران کریم سنز فلور ملزسرکاری آٹے کی436 تھیلے مہنگے داموں سپلائی کرتی پکڑی گئی جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کریم سنز فلور ملز کو ایک لاکھ 12 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح یوسف فلور ملز کو کوٹے سے کم سپلائی اور قلت پیدا کرنے پر 1 لاکھ 33 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دونوں فلور ملز کے لائسنس کینسل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات شروع کردیے ہیں۔ضلع بھر کی فلور ملز کی سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کے مخصوص آٹا پوائنٹس پر اعلی معیار کا آٹا کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں