سیدنا صدیق اکبر ؓ محسن اسلام اور محافظ ختم نبوت میں آپ کی سیرت وکردار قیامت تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ،سید حامد سعید کاظمی

آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں ،سابق صوبائی وزیر

بدھ 26 جنوری 2022 21:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سابق صوبائی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ محسن اسلام اور محافظ ختم نبوت میں آپ کی سیرت وکردار قیامت تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم آئمہ مساجد جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام سالانہ تاجدار صداقت کانفرنس میں خطاب کیا حکیم عبدالوہاب اور جماعت اہل سنت کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور صحابہ کرام کی سیرت وکردار پر مبنی تعلیمی نصاب بنایا جائے مولانا فیض بخش رضوی، قاضی محمد بشیر گولڑوی نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ انبیاء کے بعد پوری امت میں سب سے افضل امت محمدیہ کے عظیم محسن اور ابدی سعادتوں کے امین ہیں دور حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور دین حق پر استقامت کیلئے اسوئہ صدیق اکبر ? کو مشعل راہ بنایاجائے سید فیض الحسن گیلانی، قاری امان اللہ مہروی،قاری اللہ داد سعیدی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،قاری محمد رمضان چشتی ،مختیار راٹھور،مفتی محمد کاشف فریدی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،مفتی بشیر احمد سیفی،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،مولانا خادم سعیدی،مولانا عزیز رسول سیفی،محمد حسین بابر،حافظ ظفر قریشی،قاری رکن الدین قادری ،احمد اقبال سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ? ختم نبوت کے محافظ اول ہیں آپ نے انتہائی مشکل حالات میں نظام خلافت سنبھالا اور فتنہ ارتداد چھوٹے مدعیاں نبوت اور منکرین ذکوٰة کی سرکوبی فرمائی اور کفر کی دوبڑی طاقتوں روم اور نارس کو شکست فاش دے کر اسلامی فتوحات کا آغاذ فرمایا اور ہر طرف امن وسکون اور خلافت راشدہ کے مقدس نظام کے ثمرات وبرکات نظر آنے لگے آپ نے جنگ یمامہ میں کثیر تعداد میں حفاظ قرآن کی شہادت کے بعد سیدنا حضرت فاروق اعظم ? کے مشورے سے قرآن کی جمع وتدوین کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا آپ کا دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے اختتام پر حکیم عبدالوہاب نے دعا کرائی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں