18مئی کو ملتان میں ’’خواتین کا جنوبی پنجاب خواتین کنونشن ’’منعقد کیا جارہا ہے ،سبین گل خان

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر عون عباس بپی سمیت دیگر قائدین بطور مہمان شریک ہونگے

پیر 16 مئی 2022 23:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب وپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی ترجمان (سیکرٹری انفارمیشن)سبین گل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی جانب سے 18مئی کو ملتان میں ’’خواتین کا جنوبی پنجاب خواتین کنونشن ’’منعقد کیا جارہا ہے جس میں جنوبی پنجاب بھر کے اضلاع سے خواتین کی بھر پور نمائندگی ہوگی۔

(جاری ہے)

اور شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر سابق وفاقی وزیر زرتاج گل صدارت کریگی اور پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر عون عباس بپی سمیت دیگر قائدین بطور مہمان شریک ہونگے۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کے جنوبی پنجاب کنونشن کے موقع پر 20مئی کو ملتان میں ہونیوالے جلسہ عام اور حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے نہ صرف لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا بلکہ تنظیمی امور کو مضبوط ومربوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں