شجاع آباد ، لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، خاتون جاں بحق

منگل 18 اپریل 2023 11:39

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2023ء) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق شجاع آباد کے علاقے بستی مٹھو کے قریب لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی، دونوں خواتین موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ریسیکو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں