شجاع آباد،دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، تین زخمی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 20:09

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) بنگالہ موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جہاں بنگالہ موڑ کے قریب کیری ڈبہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کوسول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں