ملتان، 21 رمضان المبارک کے سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع ، امام بارگاہوں،مجالس و جلوسوں کے روٹس پر کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے 21 رمضان المبارک کے سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ روز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر کوڑا کرکٹ صاف کرکے چھڑکائو کیا گیا جبکہ امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے ارد گرد نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن بھی نصب کردیے گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے فیلڈ عملے کے ہمراہ روٹس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوسوں میں خصوصی عملہ صفائی ڈیوٹی سرانجام دے گا جبکہ عید الفطر سے قبل تمام فلتھ ڈپوز کو کلیئرکرکے ماحول بہتر کرینگے۔شاہد یعقوب نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران 20 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا ہے ،عید الفطر تک بلاتفریق صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں