نشے کے عادی افراد کو علاج سمیت معاشی سہولتوں کے ذریعے بحران سے نکالا جا سکتا ہے، کمشنرملتان

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو علاج، ادویات، اور معاشی سہولتوں کے ذریعے معاشرتی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں "درخت لگائو بخت جگائو "آگاہی مہم کے حوالے سے پودا لگانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ڈرگ ری ہیبلٹیشن سینٹر میں مقیم نشے کے عادی افراد، مریضوں میں پودے بھی تقسیم کیے اور تمام مریضوں سے ان کے نام کا ایک ایک پودا بھی لگوایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادارہ میں مقیم مریضوں کی بحالی کے لیے مختلف شعبوں میں ہنرمند بنانے کے لیے ٹیوٹا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ موزوں روزگار کی فراہمی سےسماجی و شخصی بحران پر قابو پا کر معاشرے کا باوقار شخص بنایا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم احمد، ڈرگ ری ہیبلٹیشن سینٹر کی انچارج سمیرا ستار نے کمشنرملتان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیوٹا نذر عباس کھوکھر، ڈاکٹر نسیم اقبال، ڈی ایس پی شبینہ کریم، سمیت دیگر شریک تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں