مریدکے کی عوام کا 70 سالہ مطالبہ‘ پینے کا صاف پانی کا 47کروڑ روپے کا منصوبہ شروع

جمعہ 20 مئی 2016 13:00

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے کوآرڈی نیٹر رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کے بیٹے رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے انکے چچا رانا تنویر حسین اور والد رانا افضال حسین نے مریدکے تحصیل کو خوبصورت اور لاہور کا گیٹ وے بنانے کا الیکشن 2013 ء میں جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل جاری ہے مریدکے کی عوام کا ستر سالہ مطالبہ پینے کا صاف پانی کا 47کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ایم این اے ہاوٴس میں مسلم لیگ ضلعی نائب صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری خضررزاق ریحان کے ہمراہ شہریوں کے نمائندہ وفد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریدکے کی دس لاکھ عوام کیلئے بارہ نئے ٹیوب ویل تین بڑی پانی کی ٹینکیاں تعمیر کی جا رہی ہیں تیس 30کروڑ روپے کی ٹف ٹائل و دیگر ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے ایک ارب روپے کی لاگت سے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کو جدید سہولتوں سے مزین کیا جا رہا ہے جس میں گائنی یونٹ، ٹراما سنٹر بھی شامل ہیں ایسی سہولتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی نہ ہونگی جو یہاں ملیں گیعوام کو لاہور یا پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرنا پڑے گا جن سرکاری تعلیمی اداروں میں بجلی نہیں وہاں بجلی کی سہولت دی جا رہی ہے لڑکیوں اور لڑکوں کے نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر کیلئے جگہ ڈھونڈھ رہے ہیں انہوں نے کہا نارووال روڈ کی خوبصورتی رانا تنویر حسین چوک میں جہاز کے ماڈل کی تنصیب خواتین کے پارک تعلیمی اداروں اور سڑکوں کے جال شہر سے غنڈہ گردی کا خاتمہ تاجروں اور آجروں کو تحفظ تھانہ کلچر کا خاتمہ روزانہ ایم این اے ہاوٴس میں عوام کی کھلی کچہری ، جمعہ ہفتہ اتوار کو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ایم این اے رانا افضال حسین کی عوام سے ون ٹو ون ملاقات سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیحی بنیاد پر نوکریاں دینا مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کا تسلسل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں